کوسوں کوس
قسم کلام: متعلق فعل
معنی
١ - بہت دور تک، چوطرفہ، ہر طرف۔ چال اٹکھیلی دھوم مچائے کوس کوس دُہائی روپ سجیلا گن ہیں کالے رات یہ کیسی آئی ( ١٩٥١ء، تار پیراہن، ١٤٣ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے بماخوذ اسم 'کوس' کی مغیرہ حالت 'کوسوں' کے بعد یہی اسم اپنی بنیادی حالت کے ساتھ 'کوس' لانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥١ء "تار پیراہن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔